|
|
استادہ رہو
کے اشرف
اس طوفان باد و باراں میں
استادہ رہو
درختوں کی طرح
یہ طوفاں گزر جایں گے
چند پتے اگر گر بھی گئے
چند شاخیں اگر ٹوٹیں بھی
آنے والا موسم گل
نئی شاخوں اور نئے پتوں
کے
تحفے لاے گا
نئی خلعتیں تمیں پہناے گا
لیکن اگرتم استادہ نہ رہے
نہ خار رہیں گے
نہ گل رہیں گے
اور نہ ہی یہ گلشن ہوگا
استادہ رہو
درختوں کی طرح
یہ طوفاں گزر جایں گے
برکلے، کیلیفورنیا
26 جنوری 2010
|