|
|
خود کو
دیکھا تو خدا کو جانا
کے اشرف
میں موج ہوں
تو میرا دریا ہے
میں خاک ہوں
تو میرا صحرا ہے
تو ہے تو میں ہوں
تو نہ ہو
تو میں بھی نہیں
میں نے موج کو دیکھا
تو دریا کو جانا
میں نے خاک کو دیکھا
تو صحرا کو جانا
میں نے خود کودیکھا
تو خدا کو جانا
میری ہستی
میری مستی
یوں ہی بے سبب تو نہیں
کی جس نے
حق کی طرف راہنمائی میری
صد شکر کہ
اس سفر زیست میں
اس مرد دانا کو جانا
میں نے خود کو دیکھا
تو خدا کو جانا
برکلے، کیلیفورنیا
9 دسمبر2009
|