|
|
ستارے اور
آنسو
کے اشرف
آسمان پر
کھربوں ستاروں میں سے
ایک ستارہ ٹوٹا
تو میں نے سوچا
یہ میری قسمت کا ستارہ
تھا
جو نیلگوں آسماں کی
وسعتوں میں
ہمیشہ کے لیے
کھو گیا ہے
میں نے
تیری آنکھوں میں دیکھا
تو ایک آنسو
تیرے مہتابی رخسارں سے
پھسل کر
میری ہتھیلی پر آن گرا
میں نے جانا
کھربوں ستاروں میں سے
ایک ستارہ ٹوٹنے
کے باوجود
میری خوسبختی
ابھی قائم ہے
آسماں پر
ہزاروں ستارے ٹوٹيں
یا بجلیاں کوندیں
میں جانتا ہوں
میرے محبوب کی چمکتی
روشن آنکھیں
میری خوش بختی
کے لیے کافی ہیں
برکلے، کیلیفورنیا
4 دسمبر 2009
|