|
|
سلام علیکم
کے اشرف
جاگو جاگو لوگو جاگو
اس سے پہلے
کہ لٹ جائے سب کچھ
اس سے پہلے
کہ باقی نہ رہے کچھ
سلام علیکم
اٹھو اٹھو لوگو اٹھو
اس سے پہلے
کہ بہاریں روٹھیں
اس سے پہلے
کہ پھول مرجھا یں
اس سے پھلے
کہ یہ چمن اجڑے
سلام علیکم
مت بھولو
یہ سب ہے تمہارا
یہ سانسیں ہیں تمہاری
یہ جیون ہے تمہارا
یہ دنیا ہے تمہاری
یہ دیس ہے تمہارا
اس کی دولت ہے تمہاری
یہ دین ہے تمہارا
یہ رب ہے تمہارا
یہ سب ہے تمہارا
سلام علیکم
یہ جو چند لٹیرے ہیں
تیرے ہیں ناں میرے ہیں
ان کو مار بھگانا ہے
جاگو جاگو لوگو جاگو
اٹھواٹھو لوگو اٹھو
سلام علیکم
24 اگست 2009
|