Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

شطرنج

کے اشرف

 

عالمی بساط پر

رفتہ رفتہ جاری ہے

کھیل شطرنج کا

ایک طرف سفید ہیں

ایک طرف سیاہ ہیں

 

ہم سب پیادے ہیں

مرتے اور مارتے ہیں

 

جب کہ شاہ اوروزیر

اپنے گھروں میں مکیں

کتنے  انہماک سے

کھیلتے ہیں کھیل یہ

موت اور حیات کا

 

عالمی بساط پر

رفتہ رفتہ جاری ہے

کھیل شطرنج کا

 

ڈرون اس میں گھوڑے ہیں

مندوب اس میں ہاتھی ہیں

 

اور ملکہ عالیہ کی

پیش و پس آمد و رفت

 

حصہ ہے

اس بڑے کھیل کا

 

عالمی بساط پر

رفتہ رفتہ جاری ہے

کھیل شطرنج کا

 

شاطروں نے اب کی بار

بساط وہ بچھائی ہے

جس سےکوئی سفید یا سیا ہ

بچ نہ پاے گا

 

اس بڑے کھیل میں

کس کو ہو گی مات اور

کون ہوگا کامراں

وقت ہی بتاے گا

 

عالمی بساط پر

رفتہ رفتہ جاری ہے

کھیل شطرنج کا

 

برکلے، کیلیفورنیا

13 جنوری 2010

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.