Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

برف میں کھلا پھول

کے اشرف

 

اے برف میں کھلے پھول

تجھے کیا خبر

 

ہم تیری محبت میں

کس دنیا سے آے ہیں

کتنا سفر کرکے

 

ہم جانتے ہیں 

تیرا دل کش حسن

ہمارے دل کی گرمی کی

تاب نہیں لا سکتا

 

پھر بھی ہم تیرے لیے

لاے ہیں اس گرم

دل کا تحفہ

 

ہم جانتے ہیں

تیری زندگی ہے

برف کی مرہون منت

 

لیکن اس عشق کا

کیا کریں

جو تصورات سردوگرم

سے ماورا

 

ہمیں کشاں کشاں

تیری طرف کھینچے

چلا جاتا ہے

 

اے برف میں کھلے پھول

زمستانی دنیا کے

حسن میں مگن

 

تیری نگران آنکھ

منتظر ہے جس عاشق کی

 

وہ حاظر ہے

دست بدل

آغشتہ بخوں

اوڑھا دے اسے

برف کی چادر

اور اپنی طرح اس کو

یخ کردے

 

برکلے، کیلیفورنیا

10 جنوری 2010

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.