Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

سلام اس سرزمیں پر

کے اشرف

 

اے مشرق کی طرف

اڑنے والے پرندے

اڑتے جانا

یہاں تک کہ تم

اس سرزمیں تک پہنچو

جس نے ہمیں جنم دیا تھا

 

سلام اس سرزمیں پر

درود اس سرزمیں پر

 

وہ سر سبز میدانوں

اونچے پہاڑوں

اور بہتے دریاوں کی

سرزمیں

 جس کانام ہے

پاکستان

 

سلام اس سرزمیں پر

درود اس سرزمیں پر

 

وہاں پہنچو

تو اس کے باسیوں سے

بصد ادب کہنا

 

کہ دنیا بھر میں پھیلے

تمہارے بیٹیاں بیٹے

 

تمہاری یاد میں روز وشب

اشکبارآنکھوں اور

بے قرار دل سے

تمہاری سلامتی

کی دعایں کرتے ہیں

 

تمہارے غموں پر

آنسو بہاتے اور

تمہاری خوشیوں پر

خوش ہوتے ہیں

 

اے مشرق کی طرف

اڑنے والے پرندے

اڑتے جانا

یہاں تک کہ تم

اس سرزمیں تک پہنچو

جس نے ہمیں جنم دیا تھا

 

سلام اس سرزمیں پر

درود اس سرزمیں پر

 

وہ سر سبز میدانوں

اونچے پہاڑوں

اور بہتے دریاوں کی

سرزمیں

 جس کانام ہے

پاکستان

 

سلام اس سرزمیں پر

درود اس سر زمیں پر

 

برکلے، کیلیفورنیا

25 دسمبر2009

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.