Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

قیدی

کے اشرف

 

ہرانسان قیدی ہے

اپنے خیالات

تصورات

اور نظریات کا

 

وہ چاہے بھی

تو اس قید سے رہائی

نہیں پا سکتا

 

اگر وہ کرسکتا ہے

توصرف اتنا

کہ پرانے خیالات

تصورات

اور نظریات

کی دیواریں گرا کر

نئے خیالات

تصورات

اور نظریات

کی دیواریں کھڑی کر لے

 

خیالات

تصورات

اورنظریات کی جنگ

صرف

ایک کوشش ہوتی ہے

 دوسرے

انسان کی جیل

کی دیواروں پر

اپنے پسندیدہ رنگ

چڑھانے کی

 

کس کی جیل

کی دیواروں کے رنگوں میں

کتنی چمک ہے؟

کتنی نمائش ہے؟

کتنی حقیقت ہے ؟

 

ان مسلسل تبدیل ہوتے

رنگوں کے بہاو ميں

کچھ کہنا مشکل ہی نہیں

بلکہ نا ممکن ہے

 

برکلے، کیلیفورنیا

7 دسمبر 2009

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.