Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

دشت تنہائی

کے اشرف

 

تجھ سے دور

بہت دور

 

اس دشت تنہائی میں اسیر

وقت صبح

کھلتے پھولوں کی طرح

تیرے محبت بھرے

 بوسوں  کی

طراوت سے مخمور

اپنی آنکھوں سے گرتے

آنسوں کی اوٹ سے

تجھے دیکھتا ہوں

اور سوچتا ہوں

ان لمحوں کی قبروں پر

یادوں کے کچھ

پھول نچھاورکردوں

 

لیکن میرے دامن میں

اس دشت تنہائی میں

تیرے بوسوں کی طراوت

اورتیری یادوں کی مہک

کے سوا

ان لمحوں کی قبروں پر

نچھاور کرنے کے لیے

کچھ نہیں

 

زندگی تمہارے ساتھ تھی

عشق تمہارے ساتھ تھا

روشنیاں تمہارے ساتھ تھیں

تم نہیں تو

یہ زندگی

یہ عشق اور یہ روشنیاں

سب دشت تنہائی میں بنی

 قبریں ہیں

جن پہ نچھاور

کرنے کے لیے

میرے پاس کچھ نہیں

 

تجھ سے دور

بہت دور

دشت تنہائی میں اسیر

 

برکلے، کیلیفورنیا

3 دسمبر2009

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.