Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

بے صورت خدا

کے اشرف

 

بے صورت خدا

صورت گری کے

ہنر سے نا آشنا

 

کرتا ہے تخلیق

ابلیس کی

 

تا کہ کرے صورت گری

کا فریضہ ادا

 

خوبصورت عورتیں

دل لبھاتے اشعار

دنیا بھر میں پھیلے

قمار خانے

اور سرد آہیں بھرتے عشاق

 

سب ہیں تخلیق

ابلیس فجار کی

 

خدا

ابلیس کی تخلیقی

صلاحیتوں سے

خوف زدہ

 

اپنی جنت ميں بیٹھا تنہا

دیکھتا ہے دور سے

ابلیس کی تخلیق کے شہکار

 

خوش ہو کر

ان شہکاروں کے حسن سے

 

کرتا ہے ابلیس کو

حیات جاودا ں عطا

 

میرا، تمہارا، ابلیس کا

اور ہم سب کا خدا

 

برکلے، کیلیفورنیا

22 نومبر 2009

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.