Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

خواب ایک ایسی دنیا کے

کےاشرف

 

دیکھ سکو تو دیکھو

خواب ایک ایسی دنیا کے

 

جس میں

کوئی غم نہ ہو

 

غم سے آنکھ کوئی  

نم نہ ہو

 

جہاں کوئی کسی سے

برتر نہ ہو

جہاں کوئی کسی سے

کم تر نہ ہو

 

دیکھ سکو تو دیکھو

خواب ایک ایسی دنیا کے

 

جہاں انسانوں میں

نسل اور پیسے سے

خط امتیاز نہ کھینچا جاے

 

جہاں انسانوں پر

کسی دوسرے انساں کو

اختیار نہ ہو

جہاں خود کشیاں نہ ہوں

جہاں کسی کو

اختجاج کی ضرورت

پیش نہ آے

جہاں جیلیں نہ ہوں

جہاں کوئی کسی سے

نفرت نہ کرے

جہاں کوئی پولیس نہ ہو

جہاں کوئی

صاحب اقتدار نہ ہو

 

دیکھ سکو تو دیکھو

خواب ایک ایسی دنیا کے

 

جہاں بم نہ ہوں

جہاں بم دھماکے نہ ہوں

جہاں غربت نہ ہو

جہاں غربت کے ہاتھوں

فاقے نہ ہوں

اور فاقوں سے

مرتے انساں نہ ہوں

جہاں جنگیں نہ ہوں

اور جنگوں میں

انسانی جسموں کے اڑتے

زاغ و زغن کی

خوراک بنتے

خوں آلود ٹکڑے نہ ہوں

 

دیکھ سکو تو دیکھو

خواب ایک ایسی دنیا کے

 

جہاں خوش بختی کا ہما

ہرانساں کے سر پر

ہمیشہ سایہ فگن رہے

 

جہاں غم کے خونی پنجے

کسی دل تک نہ پہنچیں

 

ایک ایسی دنیا

میری

 تمہاری

 اور سب کی دنیا

 

دیکھ سکو تو دیکھو

خواب ایک ایسی دنیا کے

خواب

 ایک ایسی دنیا کے

 

برکلے، کیلیفورنیا

13 نومبر2009

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.