Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

سترہ کروڑ کی دعا

کے اشرف

 

اے رب ارض و سما

سترہ کروڑ کی سن دعا

 

پاکستان کو

 چوروں ڈاکوں سے بچا

 

کوئی ٹکٹیں بلیک کرتا تھا

اب صدر بنا بیٹھا

 

کوئی بھتہ اکٹھا کرتا تھا

اب قاید بنا بیٹھا ہے

 

کوئی انجن چوری کرتا تھا

اب لیڈر بنا پھرتا ہے

 

جو ٹکٹیں بلیک کرتا تھا

وہ سرے محل

خریدتا ہے

کبھی زمینیں بیچتا ہے

کبھی زمینیں خریدتا ہے

 

جو بھتہ اکٹھا کرتا تھا

اب حق پرستی کے لیکچر

دیتا ہے

مگر مچھ کے آنسو

روتا ہے

ڈرامائی

 بڑھکیں مارتا ہے

 

جو انجن چوری کرتا تھا

جمہوریت کی باتیں

 کرتا ہے

 

اور باقی سب سیاسی مینڈک

اپنے اپنے لیڈروں کےلیے

ٹرٹر کرتے رہتے ہیں

بڑ بڑ کرتے رہتے ہیں

 

جاے قوم تو جاے کہاں

 

اے رب ارض وسما

سترہ کروڑ کی سن دعا

 

پاکستان کو

چوروں ڈاکوں سے بچا

 

 برکلے، کیلیفورنیا

8 نومبر 2009

 

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.