Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

انسان

کے اشرف

 

دو پیروں پر چلنے والا

ہرجانور

جو گفتگو بھی کرتا ہو

انسان نہیں ہوتا

 

انسان ہونے کی لیے

یہ بھی ضروری نہیں

کہ یہ دو پیروں پہ

چلتا جانور

دنیا کی کتنی عظیم

دانش گاہوں میں

علم کے کتنے مراحل

طے کر چکا ہے

 

انسان ہونے کے لیے

یہ بھی ضروری نہیں

کہ یہ دو پیروں پہ

چلتا جانور

کتنے بڑے ملک کا صدر

یا کتنی بڑی فوج

کا سالار اعلی ہے

 

انسان ہونے کے لیے

یہ ضروری ہے

کہ دو پیروں پہ

چلتا جانور

گفتگو کرتا جانور

 

کسی انسان کو

تکلیف میں دیکھے تو

اس کے دل میں

جذبات کا مد و جزر

 

اشک بن کر

آنکھوں سے بہہ نکلے

 

اور پرایا درد

اس کا درد بنے

انساں ہونے کے لیے

یہ ضروری ہے

 

برکلے، کیلیفورنیا

2 نومبر2009

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.