Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

جنم دن

کے اشرف

 

آج میرا جنم دن ہے

 

دوست آے ہیں

ہاتھوں میں پھول لیے

رنگ برنگے

غبارے تھامے

جنم دن کی مبارک دینے

 

سب سوچتے ہیں

کئی سال پہلے

اس دن

میرا جنم ہوا تھا

 

میں سوچتا ہوں

کس طرح ان سے کہوں

میں ابھی

جنم لینے کے

مرحلے سے بہت دور

کسی نا پیدا  دنیا میں

مستور

 

اپنے جنم لینے کا

منتظر ہوں

 

ابھی تو

 وقت کی رو میں

اس لحظے کا

نشاں بھی نہیں

 

ابھی تو

اس سلسلہء بود و نابود

کی رو میں

وہ مکاں بھی نہیں

جس میں

جنم لینا ہے مجھے

 

کیسے کہوں

میرے بے صوت الفاظ

بہر سماعتِ

موجود ونا موجود نہیں

 

میرے یہ غبارے

اور پھول بدست دوست

کیسے سمجھیں گے

یہ بات

یہ تو آے ہیں مجھے

جنم دن کی

 مبارک دینے

 

برکلے، کیلیفورنیا

29 اکتوبر 2009

  

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.