Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

ابن مریم

کے اشرف

 

میری کھڑکی سے باہر

کئی صدیوں بعد

صبحد م

وہ آیا نظر

 

خستہ تن

دریدہ بدن

لہولہان

 

صدیوں پہلے

جب میں نے اسے

دیکھا تھا

 

تب بھی وہ ایسے ہی

خستہ تن

دریدہ بدن

لہولہان

سرجھکاے

میری کھڑکی کے باہر

یوں ہی کھڑا تھا

 

نہ جانے کیوں

ہر چند سو سالوں بعد

وہ میری کھڑکی

کے باہر

اپنے لہو لہو بدن کے ساتھ

آ جاتا ہے

 

خاموشی سے

میری جانب دیکھتا ہے

اور پھر کہیں

صدیوں کی دھند میں

کھو جاتا ہے

 

22 اکتوبر 2009

برکلے ، کیلیفورنیا

 

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.