Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

حق حکمرانی

کے اشرف

 

ہم نے گزشتہ سال

 ان حکمرانوں کو

حق حکمرانی دیا تھا

 

انہوں نے

ہمارے دیے ہوے

حق حکمرانی کا

کیا حال کیا ہے؟

 

جوکچھ بچا تھا ڈکٹیٹرسے

انہوں نے سب

لوٹ لیا ہے

 

اور اب بیچ رہے ہیں

ہماری عزت

ہماری غربت

سربازار

 

یہ چور اور ڈاکو

ہمارے ووٹوں سے

بن کر ہمارے

حکمراں

 

دنیا بھر میں

دھند ناتے پھرتے ہیں

اور ہم

مفلس و بے حال

اپنے گھروں میں بیٹھے

ریڈیوٹی وی پر

ان کی خبریں سنتے ہیں

سر پیٹتے ہیں

سر دھنتے ہیں

 

کیا یہی ہیں وہ مسخرے

جنیں ہم نے

ووٹ دیئےتھے

 

یہ بد شکل مسخرے

ہمارے لیڈر

کیسے بن سکتے ہیں؟

 

یہ اربوں کروڑوں

کی ڈیلیں کرنے والے

 

یہ دنیا بھرمیں

گھومنے پھرنے والے

 

ہمارے شب و روز

کی حقیقت کیا سمجھیں؟

 

ہماری جھوٹی

 خوشیوں میں ملے

زہروں کی

تلخیاں کیا جانیں؟

 

ہم نے گزشتہ سال

ان حکمرانوں کو

حق حکمرانی دیا تھا

 

اے رب ارض و سما

سن ہماری فریاد

 

ہمیں ان مسخروں سے

دے نجات

ہمیں ان مسخروں سے

دے نجات

 

28 ستمبر 2009

 

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.