Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

 

مکالمہ بین غسال و گورکن

کے اشرف

 

آج غسال شہر نے

گورکن سے کہا

 

جانتے ہو

آج میں نے

کس کے

 پتھر کی طرح اکڑے

برف کی طرح یخ

 جسد خاکی

کو غسل دیا ہے؟

 

گورکن نے

تحمل سے سنا

غسال کا سوال

اور کہا

 

آج کھودی ہے میں نے

وہ قبر کہ جس میں

دفن ہوں گے

 

وہ سینکڑوں وجود

جو تیرے غسل سے

محروم رہے

جنہیں تیرے ہاتھوں

کا لمس

تیرے پانی سے

طہارت نہ ملی

 

وہ نوزایدہ بچے

جن کی آخری سانسیں

یہاں ٹوٹیں

 

ہاریوں کی وہ بیٹیاں

جوہویں گم تو

ان کا نشاں نہ ملا

 

آج

 

ہوں گے دفن

اس ایک قبر میں

 

جانتا ہوں

تم نے دیا ہے غسل

امیرشہر

کے جسد خاکی کو

 

لو پھینکو

اس قبر میں

پانی کے چند قطرے

 

ان کے لیے

جنہیں تیرے ہاتھوں کا

لمس نہ ملا

 

جنہیں

تیرے پانی سے

طہارت نہ ملی

 

26 ستمبر 2009

 

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.