Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

 

میں عاشق ہوں

کے اشرف

 

میں عاشق ہوں

مگر

کام بھی کرتا ہوں

 

میرا کام ہے

بچوں کے لیے

رنگیں پنسلیں بنانا

 

تا کہ

وہ ان پنسلوں

کی مدد سے

 

سادہ کاغذ پر

نئی دنیا کے

نقشے تراشیں

نئی دنیا کی

تصویریں بنایں

 

جو کام

ہم نہیں کرسکے

شاید

 وہ کرجایں

 

میں عاشق ہوں

مگر

کام بھی کرتا ہوں

 

میری آنکھیں

اس بد صورت دنیا میں

حسن کی

متلاشی رہتی ہیں

 

میں ان آنکھوں میں

بسے خواب

بچوں میں بانٹتا رہتا ہوں

تا کہ

وہ میری بنائی پنسلوں سے

ان خوابوں میں

رنگ بھریں

 

اور یہ بد صورت دینا

حسیں ہو جاے

 

میں عاشق ہوں

مگر

کام بھی کرتا ہوں

 

اور میرا کام

کبھی ختم نہیں ہوتا

 

22 ستمبر 2009

 

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.