Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

 

نالہ ارض پا ک

کے اشرف

 

کون نالہ کن ہے یہ؟

جس کی صداے دلخراش

تیرگئی شب میں ہے

سوے فلک نالہ کناں

 

شاید ہے یہ کوئی ماں

جس کا بیٹا چھن گیا

شاید ہے یہ کوئی باپ

جس کے بیٹے کی لاش

برسر سڑک ملی

شاید ہے یہ کوئی بہن

جس کا بھائی بیچ کر

اس ظالم نے کماے ڈالر

 شاید ہے یہ کوئی بیٹا

باپ ہے جس کا ابھی تک

سرزمین پاک پر

بے نشاں ولاپتہ

 

دیکھتا کوئی نہیں

ان غم کے ماروں  کی طرف

پوچھتا کوئی نہیں ان کا حال

 

فکر ہے سب کو

 اس قاتل کی

اس غدار کی

 

بیچ ڈالا جس نے ملک اور قوم کو

چند سکوں کے عوض

 

کوئی بچاتا ہے اسے

کہ ہے وہ اس کا ہم زباں

 کوئی بچاتا ہے اسے

کہ تھا وہ اس پہ مہرباں

 

کیسے کیسے حیلہ گر

ہیں محو گرم جستجو

اس قاتل کو بچانے کے لیے

 

دیکھ کر اپنے

ان ناداں بچوں کا حال

رو رہی ہے سرزمین پاک بھی

زار زار

 

سرزمین پاک کا نالہ

بھی شامل ان نالوں میں ہے

جن کے بیٹے

جن کے بھائی

جن کے باپ

اس قاتل کے ہاتھوں مارے گئے

جس کو بچانے کی فکر سب کو ہے

 

ننگ ارض و ننگ ہستی

ہے ان نادانوں کا وجود

 

شاید آئے

 کوئی بلاے ناگہانی

ان کو مٹانے کے ليے

پاک دھرتی کو بچانے کے لیے

 

22 اگست 2009

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.