Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

پاکستانی اشرافیہ کے نام

کے اشرف

 

ہواوں کا نوحہ

بادل کا گریہ

بجلی کا کوندا

فضاوں کا ماتم

کس کے لیےہے ؟

 

ساگر کا طوفاں

جنگل کی سر سر

آندھی کی شاں شاں

دھرتی کی دھڑ دھڑ

کس کے لیے ہے؟

 

جانو نہ جانو؟

مانو نہ مانو؟

یہ رد عمل ہے

تمہارے عمل کا

تمہارا یہ گلتا

 سڑتا وجود

تمہارے مظالم

کے سب سلسلے

ہواوں کے نوحے

بادل کے گریے

بجلی کے کوندے

فضاوں کے ماتم

میں ڈھل رہے ہیں

 

ساگر کا طوفاں

جنگل کی سر سر

آندھی کی شاں شاں

دھرتی کی دھڑ دھڑ

تمہارے لیے

یہ سب پل رہے ہیں

 

کب تک جیو گے؟

آخر مرو گے

خلق خدا پر

یہ ظلم آخر

کب تک کرو گے؟

 

16 ستمبر 2009

 

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.