Tuesday September 06, 2016

 

 CONTENTS

 Home

 News

 Editorial

 Opinion

 Fauji's Diaries

 Story

 Letters

 Community/Culture

 PW Policy

Ashraf's Articles-1

Ashraf's Articles-2

Ashraf's Urdu Poem

About Us

 
 
 
 

The Life of Jinnah

 

 

خلا

کے اشرف

 

تیری غم میں ڈوبی

 سرد اور خاموش آنکھیں

سوئی سوئی

کھوئی کھوئی

 

اس سے پہلے

کہ تو کچھ بولے

سب کچھ مجھ سے

 کہہ دیتی ہیں

 

مجھ سے اور

جو کچھ میرے اندر نہاں ہے

کب تک تم بھاگو گے

کب تک یوں ہی

 دور رہو گے

 

یاد آیا کہ ایک دن

اپنی کشا کش کے باعث

مجھ سے تم

کھنچے کھنچے تھے

 

اور اس کشمکش میں

آخری ملاقات کے وقت

پہلی بار

یہ جہاں مجھے

بہت خالی لگا تھا

 

پہلی بار

میں نے ہوا کا

رونا سنا تھا

 

پہلی بار

برگہاے خزاں کو

افسوس سے

ہاتھ ملتے دیکھا تھا

 

آج پھرجب تم نے

پرانی کہانی چھیڑ کر

میرے جزبوں

کی موجوں کے

سب بند کھول دیے ہیں

 

ميں غم کے ریشم میں لپٹی

سوچتی ہوں

میرے دل پر

اب بھی تمہاری حکومت ہے

حالانکہ

اب بھی میں نہیں جانتی

کون ہو تم اور کیا ہوتم

 

ماخوز از

فروغ فرخزاد

 

 

  

Pakistan Weekly - All Rights Reserved

Site Developed and Hosted By Copyworld Inc.